لبنان،27جون(ایجنسی) لبنان میں شام کی سرحد کے نزدیک واقع قصبہ القاع یکے بعد دیگرے ہونے والے خود کش دھماکوں سے لرز اٹھا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکے پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق چار بجے لبنانی کسٹم کے مرکز کے نزدیک ہوئے۔
start;">سرکاری ایجنسی کے مطابق چاروں خود کش دھماکوں میں 4 حملہ آور اور 5 شہری ہلاک ہوئے جب کہ زخمیوں کی تعداد 15 رہی۔ ایجنسی کے مطابق ہر دھماکے کے درمیان 10 منٹ کا وقفہ تھا۔
ادھر لبنانی صلیب احمر کے سکریٹری جنرل جارج کتانہ کے مطابق کارروائیوں میں 3 خود کش حملہ آوروں سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔